گلوکار شہزاد رائے نے گلوکاری کے ساتھ ماڈلنگ کا آغاز کردیا

کراچی فیشن ویک میں شہزاد رائے نے کیٹ واک کیا تو تقریب کے شرکا نے کھڑے ہوکر داد دی۔


Showbiz Reporter January 31, 2013
پرانی خواہش تھی کہ ماڈلنگ کروں مگر مصروفیت کے باعث توجہ نہیں دے سکا،شہزاد رائے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: معروف گلوکار شہزاد رائے نے گلوکاری کے ساتھ ماڈلنگ کا آغاز کردیا ہے ۔

کراچی کے مقامی ہال میں جاری فیشن ویک میں ناذیہ حسین،کونین،رباب کے ساتھ شہزاد رائے نے کیٹ واک کیا تو تقریب کے شرکا نے کھڑے ہوکر داد دی گلوکار شہزاد رائے اس سے قبل بھی ایک فیشن شو میں کیٹ واک کرتے دکھائی دیے ہیں ۔شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میری پرانی خواہش تھی کہ میں ماڈلنگ کروں مگر مصروفیت کے باعث کبھی توجہ نہیں دے سکا۔

اب ایسا لگتا ہے کہ مجھے اس شعبے کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ شہزاد رائے نے بتایا کہ وہ ان دنوں اپنے نئے میوزک ایلبم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو اس سال کے آخر تک مکمل ہوگا انھوں نے بتایا کہ ماضی کی طرح اس ایلبم میں عشقیہ گانے ہی نہیں ہونگے۔

مقبول خبریں