ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 فروری 2013
ایل پی جی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق لائی جائے، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر   فوٹو فائل

ایل پی جی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق لائی جائے، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر فوٹو فائل

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔

قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر میں 60، کمرشل سلنڈر میں 240 جبکہ فی میٹرک ٹن کی قیمت میں 5 ہزار روپے کمی ہوگئی ہے جس کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 140، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں 145، اسلام آباد، مری میں 155 اور گلگت میں 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق لائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔