پاکستان میں ساری قوموں کیلیے برابری کے حقوق چاہتے ہیں سندھ بچائو کمیٹی

دہرابلدیاتی نظام لانے پر سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے مسترد کردیں گے ، جلال محمود شاہ


Nama Nigar February 04, 2013
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صدر ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں سندھ کے غداروں کو عبرتناک شکست ہوگی۔ فوٹو: فائل

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف سندھ بچائو کمیٹی کے زیر اہتمام نوابشاہ میں سکرنڈ روڈ پر ایک احتجاجی جلسہ عام ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا پاکستان میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے سارے قوموں کو برابری کے حقوق ملیں۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بچائو کمیٹی سندھ بچانے کیلیے بنائی گئی ہے، سندھ کے عوام عام انتخابات میں زرداری ٹولے کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کرینگے،عوام کو کہتا ہوں کہ اپنے غصے پر قابو رکھیں اور عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے علی بابا اور چالیس چوروں کو بھگا دیں، دہر بلدیاتی نظام نافذ کرنے پر پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام سے معافی مانگنی ہوگی، کراچی میں ووٹر فہرست میں دھاندلی کی جارہی ہے، پاکستان الیکشن کمیشن اس دھاندلی پر نظر رکھے اور جن اراکین اسمبلی نے دہری قومیت کی بنا پر استعفیٰ دیے ہیں ان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی جائے۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ٹولے کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو پر جاکر دہشتگروں سے جھک کر اقتدار کی بھیک مانگنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی، ہم پاکستان کو سندھی پنجابی، پختون ، بلوچ سرائیلی سبقوموںکو برابری کی بنیاد پر ساتھ لیکر چلنے والا ملک بنانا چاہتے ہیں سندھ کے عوام عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست فاش دیکر سندھ دوست قوتوں کو کامیاب بنائیں گے۔

1

فنکشنل لیگ کے رہنمائو رکن سندھ اسمبلی ماروی راشدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک سندھ ایک نظام کے نعرے کے تحت اپنی جدوجہد کا آغاز کیا تھا اور ہم یہ جہدوجہد اس وقت تک جاری ر رکھییں گے جب تک سندھ دشمن سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ ختم نہیں کیا جاتا، ووٹ کی طاقت سے انقلاب اور تبدیلی لاسکتے ہیں اور اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے آزادی کی ہوا چل پڑی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صدر ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں سندھ کے غداروں کو عبرتناک شکست ہوگی، پی پی پی حکومت کو قدرتی عذاب تصور کرتا ہوں، انھوں نے ملک کے خزانے کو لوٹا، بیوائوں غریبوں کے پیسے لوٹے۔

مقبول خبریں