فلم کی پروموشن: کترینہ اوررنبیر کراچی میں اسکائپ پر پریس کانفرنس کرینگے

شوبز رپورٹر  جمعرات 6 جولائی 2017
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

 کراچی: بالی ووڈ فنکار کترینہ کیف اور رنبیر کپور کراچی میں صحافیوں سے انٹرنیٹ کے ذریعہ اسکائپ پر وڈیو پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ پریس کانفرنس رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کے سلسلے میں رکھی جا رہی ہے۔ فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لیے ہیں۔ فلم 14 جولائی کو پاکستان کے تمام سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔