کیا بل گیٹس کا داماد مسلمان ہوگا

نائل نصر امریکا میں تعلیم حاصل کررہا ہے اور اس کا مشغلہ گھڑسواری ہے


ویب ڈیسک July 10, 2017
جینیفر گیٹس اور نائل نصر نے مشہور مقامات پر ایک ساتھ کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں، فوٹو: انٹرنیٹ

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر کیتھرین گیٹس اور ایک مصری نوجوان کے درمیان بڑھتی قربتوں کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا دنیا کے امیر ترین شخص کا ہونے والا داماد مسلمان ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 سالہ جینیفر کیتھرین گیٹس ایک مصری نوجوان نائل نصر کی محبت میں گرفتار ہیں اور دونوں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ جینیفر کیتھرین گیٹس کئی ماہ سے 26 سالہ نائل نصر کے ہمراہ دیکھی جارہی ہیں۔ دونوں نے مختلف مشہور مقامات پر ایک دوسرے کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں، جب کہ نائل نے جینیفر سے اظہار محبت بھی کردیا ہے۔ ان دنوں جینیفر اور نائل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گھڑسواری کے ایونٹ میں شریک ہیں۔

نائل کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ امریکا میں تعلیم حاصل کررہا ہے اور اس کا مشغلہ گھڑسواری ہے جس میں اسے نہ صرف مہارت حاصل ہے بلکہ وہ مقابلوں میں بھی شرکت کرتا رہتا، جب کہ دوسری طرف جینیفر گیٹس کو بھی گھڑسواری کا شوق ہے۔ شاید یہی وجہ دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا سبب بن گئی ہے۔

مقبول خبریں