سائنس فکشن فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ آج ملک بھر میں ریلیز

شوبز رپورٹر  جمعـء 14 جولائی 2017
نوجوان سائنس فکشن فلموں سے متاثر ،ان کے لیے اسے بنایا ہے،پروڈیوسر علی رضا۔ فوٹو : فائل

نوجوان سائنس فکشن فلموں سے متاثر ،ان کے لیے اسے بنایا ہے،پروڈیوسر علی رضا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سائرہ شہروز اور شہریار منور کی فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ آج بروز جمعہ ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے.

پروجیکٹ غازی، سائنس فکشن کی طرز پر مبنی فلم ہے، جس کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، یہ بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم ہوگی، فلم کے پروڈیوسر محمد علی رضا ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز، شہریار منور، ہمایوں سعید مرکزی کردار، عدنان جعفر منفی کردار جب کہ طلعت حسین، عامر قریشی ودیگر معاون کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کا جاری کردہ ٹریلر تجسس سے بھرپور ہے جب کہ فلم ایک سپر ہیرو فوجی کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے۔ پروجیکٹ غازی سپر ہیرو فلم ہے جوکہ حال میں ریوائیو ہوئی انڈسٹری میں ایک نئے انداز کو متعارف کروارہی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پاکستانی نوجوان نسل ہالی ووڈ سائنس فکشن سے بہت متاثر ہے، اور پاکستان میں اس طرح کی فلم دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔