ووٹرز کا تصدیقی عمل11 فروری کو مکمل کرلیا جائیگا مجبوب انور

کراچی میں کوئی ووٹرتصدیق سے محروم رہ گیا تومتعلقہ افسران سے رابطہ قائم کرے


Staff Reporter February 10, 2013
تصدیقی عمل میں سیاسی جماعتوں اوردیگراداروں کا تعاون قابل ستائش ہے،صوبائی الیکشن کمشنر فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمشنرمحبوب انورنے کہا ہے کہ کراچی میں گھرگھر ووٹرزکی تصدیق کا عمل شیڈول کے مطابق 11فروری کومکمل کرلیا جائے گا۔

اس دوران کوئی ووٹر تصدیقی عمل سے محروم رہ گیا ہو تو وہ متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر یا ریجنل الیکشن کمشنر سے رابطہ کرے بالخصوص اگر تصدیق کنندگان نے فارم 'الف' اور فارم '2'ووٹرز کو پر کرنے کیلیے فراہم کیا ہو تاہم اب ان فارمزکوجمع کرنے کے لیے دوبارہ رابطہ نہ کیا ہو تو ووٹرز متعلقہ ضلعی افسران سے فوری رابطہ کرکے اپنا مسئلہ حل کرائیں۔

16

صوبائی الیکشن کمشنر نے کراچی میں گھرگھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی جماعتوں، این جی اوز اوردیگر اداروں کی جانب سے تعاون فراہم کرنے پرانکے کردار کوسراہتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کوامید ہے کہ باہمی تعاون کا یہ ماحول آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مقبول خبریں