نواز شریف خودکو بندگلی کی طرف لے جارہے ہیں سراج الحق

62،63 کے خاتمے کی کوشش خطرناک غلطی ہوگی جس کیخلاف عوام کھڑے ہوں گے، سراج الحق


Numainda Express August 17, 2017
62،63 کے خاتمے کی کوشش خطرناک غلطی ہوگی جس کیخلاف عوام کھڑے ہوں گے، سراج الحق فوٹو:فائل

KARACHI: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف خودکو بندگلی کی طرف لے جارہے ہیں،کرپشن ،جھوٹ ،دھونس دھاندلی کا خاتمہ ہی ہماری کامیابی اورترقی کی ضمانت ہے۔

کرپشن کے خلاف تحریک کا مقصد عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے ٹیکسلا میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما شمس الرحمن سواتی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہمارا ایمان ،اس دھرتی کو ایک صالح نظام کی ضرورت ہے۔

قوم انگریزی استعمار کی غلامی قبول کرنے کو تیارنہیں، کرپشن ،آئین کو اپنی مرضی خواہش کے مطابق بنانے والے جمہوریت کے دشمن ہیں،62 ,63 کے خاتمے کی کوشش ایک خطرناک غلطی ہوگی جس کے خلاف ہم اور عوام کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی قوتیں پاکستان میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتی وہ اس فرسودہ اورکرپٹ نظام کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف حربے اختیار کررہی ہیں، ہم ان کے تمام حربوں کوناکام بنائیں گے۔

مقبول خبریں