چیئر مین نیا تو ٹیم بھی نئی ایف بی آر میں اعلیٰ افسروں کے تبادلے مزید تبدیلیاں متوقع

حافظ انیس،رضاباقر،عنصرجاوید،شاہدنسیم،انورگورائیہ،فضامظفر،خالدمحمود، مصطفی اشرف،خواجہ تنویر،عبدالرحمن شامل


Khususi Reporter August 04, 2012
حافظ انیس،رضاباقر،عنصرجاوید،شاہدنسیم،انورگورائیہ،فضامظفر،خالدمحمود، مصطفی اشرف،خواجہ تنویر،عبدالرحمن شامل (فوٹو فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے چیئرمین علی ارشد حکیم کے چارج سنبھالنے کے بعد ایف بی آر میں پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے جس کے تحت متعدد ممبران سمیت گریڈ 20 اور گریڈ21 کے 23 افسران تبدیل کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اہم تبادلے متوقع ہیں۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

جس کے مطابق ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پیئرز آڈٹ حافظ انیس کو تبدیل کرکے ممبر انفورسمنٹ، ممبر ایڈمن رضا باقر کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو لاہور تعینات کردیا گیا ہے، گریڈ 21 کے ڈائریکٹر جنرل عنصر جاوید کو ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو سے تبدیل کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو لاہور، شاہد نسیم کو ڈائریکٹر جنرل ود ہولڈنگ ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد،

تعیناتی کی منتظر یاسمین سعود کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او کراچی، محمد انور گورائیہ کو چیف کمشنر آر ٹی او کراچی سے تبدیل کرکے چیف کمشنر آر ٹی او ملتان، فضا مظفر کو چیف کمشنر آر ٹی او ٹو لاہور سے تبدیل کرکے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز، خالد محمود ٹو کو ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے تبدیل کرکے ایف بی آر، مصطفیٰ اشرف تبسم کو چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور سے تبدیل کرکے ایف بی آر میں ممبر ٹیکس پیئرز آڈٹ، خواجہ تنویر احمد کو چیف کمشنر آڑ ٹی او ٹو کراچی سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی جبکہ گریڈ 20کے رضا باقر کو ممبر(او پی ایس) ایڈمن ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز سے تبدیل کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی اوٹو لاہور،

عبدالرحمٰن ڈوگر کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز تھری لاہور سے تبدیل کرکے کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ، شاہد حسین جتوئی کو چیف کمشنر (او پی ایس)ایل ٹی یو کراچی سے تبدیل کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو(او پی ایس)آر ٹی او ٹو کراچی، محمد نور الامین ہوتیانہ کو چیف کمشنر آر ٹی او ملتان سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او بہاولپور، رعنا احمد کو چیف کمشنر(او پی ایس)آر ٹی او لاہور سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز تھری لاہور، میاں سعید اقبال کو ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ انٹرنل آڈٹ اسلام آباد سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹٰی او اسلام آباد،

تعیناتی کے منتظر توقیر اکبر کو چیف کمشنر (او پی ایس)ان لینڈ ریونیو آر ٹی او فیصل آباد، غلام کاظم حسین کو چیف کمشنر آر ٹی او بہاولپور سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل ود ہولڈنگ ٹیکس (او پی ایس)ایف بی آر اسلام آباد، تعیناتی کے منتظر سجاد حیدر خان کو کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو اسلام آباد، رحمت اللہ خان وزیر کو چیف کمشنر ایل ٹی یو کراچی، ڈاکٹر محمد ارشاد کو کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ون ایل ٹی یو اسلام آباد، تسنیم رحمٰن کو کمشنر آر ٹی او اسلام آباد سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز پشاور اور شوکت محمود کو کمشنر زون ون ایل ٹی یو اسلام آباد سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں