حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 30, 2017
اضافہ اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، وزارت خزانہ . فوٹو؛ فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 79 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 46 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 48 روپے فی لیٹر ہو گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اضافہ اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

مقبول خبریں