بغاوت کی سازش کا الزام ترک حکومت نے 55 جرنیلوں کو جبری ریٹائر کردیا

حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی سازش میںملوث جرنیلوں کوفارغ کرنے کافیصلہ فوج پرسویلین کنٹرول کا واضح اشارہ ہے،مبصرین


AFP August 05, 2012
حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی سازش میںملوث جرنیلوں کوفارغ کرنے کافیصلہ فوج پرسویلین کنٹرول کا واضح اشارہ ہے،مبصرین

حکومت کیخلاف فوجی بغاوت کی سازش کے الزام میں ترکی کے55جرنیلوں اورایڈمرلز کو جبری ریٹائرکر دیاگیاہے،ان میں سے40 وزیراعظم رجب اردگان کی حکومت کیخلاف بغاوت کی سازش کے الزام میں زیر حراست ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی منظوری ترک صدر عبداللہ گل نے اعلیٰ ملٹری کونسل کی سفارش پردی،فوجی حکام کے مطابق اعلیٰ فوجی قیادت کا اجلاس بدھ کو ہوا تھا جس میں آرمڈ فورسز میں پروموشن اور جنرلز کو فارغ کرنے پر غور کیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ترک صدر عبداللہ گل نے جنرلز اور ایڈمرلزکو ریٹائر کرنے کے فیصلے کی منظوری دی۔ مبصرین کے مطابق جرنیلوں کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، فوج پر سویلین حکومت کے کنٹرول کا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں