پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لوں گی سوناکشی

تھینک گاڈ اٹس فرائیڈے کے بولوں پر مبنی سچن جگر کی موسیقی کے ساتھ اس گانے کو سونیدھی چوہان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے


Net News March 03, 2013
تھینک گاڈ اٹس فرائیڈے کے بولوں پر مبنی سچن جگر کی موسیقی کے ساتھ اس گانے کو سونیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لوں گی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ کی ڈسکو آئٹم سونگ تھینک گاڈ اٹس فرائیڈے کی وڈیو جاری کردی گئی۔

تھینک گاڈ اٹس فرائیڈے کے بولوں پر مبنی سچن جگر کی موسیقی کے ساتھ اس گانے کو سونیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سوناکشی ماضی کی معروف ہیروئن پروین بوبی اور سری دیوی کے روپ دھارے 80 کی دہائی کا ڈسکو ڈانس کرتی نظرآرہی ہیں جب کہ گانے کی کوریوگرافی چینی پرکاش نے کی ہے۔

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی سری دیوی اور جیتندرا کی بلاک بسٹر فلم ہمت والاکے ریمیک کے لیے فلمساز و ہدایتکار ساجد خان نے اجے دیوگن اور تامل ہیروئن تمنا بھاٹیا کو ہیرو ہیروئن چنا ہے۔

مقبول خبریں