بلوچستان میں بم دھماکے اے این پی کے رہنما اور ان کا بھائی جاں بحق

عبدالرزاق اچکزئی جلسے میں شرکت کیلیے پشین جا رہے تھے،علاقہ شاہرگ میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا


Numaindgan Express October 28, 2017
بولان میں ٹریک پر دھماکا اس وقت ہوا جب بگٹی ایکسپریس گزر رہی تھی، چھتر میں 2 باروی سرنگ دھماکوں میں 2افراد ہلاک۔ فوٹو : فائل

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے میں اے این پی کے رہنما بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالرزاق اچکزئی اور ان کا بھائی عبدالخالق اچکزئی جلسے میں شرکت کے لیے پشین جا رہے تھے کہ شاہرگ کے علاقے میں انکے گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول بم کا دھماکا ہوا جس میں دنوں جاں بحق ہوگئے، گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے جائے وقو ع کا دورہ کیا، صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر بزدالانہ حملے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔

ادھر نصیرآباد کی تحصیل چھتر میں باروی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔

دریں اثناء بولان میں ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں اکبربگٹی ایکسپریس میں سوار 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ اور1بوگی کو نقصان پہنچا، مچھ سے نمائندہ کے مطابق ٹرین جیسے ہی بولان کے علاقے ہرک کے مقام پر پہنچی تو ٹریک کیساتھ نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا زور دار دھماکا ہوا جس میں ٹرین کی بوگی نمبر 9کو جزوی نقصان پہنچا اور6افراد زخمی ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور لیویزکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔

مقبول خبریں