جعلی چیک دینے پر مجرم کو 2 سال تک مسجد میں نماز جمعہ کے انتظامات کا حکم

مجرم رضوان کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔


Staff Reporter October 31, 2017
مجرم رضوان کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ایک اور انوکھی سزا کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم ادیا ہے کہ مجرم 2 سال تک ہر جمعہ کو 3 گھنٹے تک مسجد میں رہے گا اور نماز جمعہ کے انتظامات کرے گا، عدالت نے مجرم کی سزا کی نگرانی کے لیے مسجد کمیٹی کے چیئرمین کو پروبیشن آفیسر کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ مجرم رضوان کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

مقبول خبریں