انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 نومبر تک توسیع

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ میں توسیع کی باقاعدہ منظوری دی ہے


Numainda Express November 01, 2017
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ میں توسیع کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں15نومبرتک توسیع کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ میں توسیع کی باقاعدہ منظوری دی ہے اوراسکے بعد کمپنیوں، تنخواہ دار ودیگر انفرادی ٹیکس دہندگان اورایسوسی ایشن آف پرسنزکیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ بڑھا کر15 نومبر مقررکی گئی ہے۔

مقبول خبریں