سعودی عرب امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کے ٹینک شکن میزائل خریدے گا

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان میزائلوں کی خریداری کے اس معائدے کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔


ویب ڈیسک December 08, 2013
سعودی عرب ہر سال امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کا عسکری ساز و سامان خریدتا ہے. فوٹو: فائل

SRINAGAR: سعودی حکومت نے امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کے 15ہزار 700 ٹینک شکن میزائل خرینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے امریکی وزارت دفاع سے 15 ہزار 700 ٹینک شکن میزائل کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جسے پینٹاگون نے منظور کرلیا ہے، اس معاہدے کے تحت سعودی نیشنل گارڈز 14ہزار میزائل جبکہ سعودی عرب کی بری فوج کو ایک ہزار 700 میزائلوں سے لیس کیا جائے گا۔ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان میزائلوں کی خریداری کے ان معاہدوں کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ہر سال امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کا عسکری ساز و سامان خریدتا ہے۔

مقبول خبریں