پاکستان نے رواں سال پانچویں ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرلی

ویسٹ انڈیز کو 3-1 جبکہ زمبابوے کو 2-1 سے مات دی، گرین شرٹس کو یو اے ای میں پروٹیز سے4-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا


Sports Desk December 26, 2013
ویسٹ انڈیز کو 3-1 جبکہ زمبابوے کو 2-1 سے مات دی، گرین شرٹس کو یو اے ای میں پروٹیز سے4-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔فوٹو:اے ایف پی/فائل

پاکستان نے رواں سال پانچویں ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے، آغاز بھارت کیخلاف 2-1 کی فتح سے کیا۔

جنوبی افریقہ میں2-3 سے ناکامی کا سامنا کیا، ویسٹ انڈیز کو 3-1 جبکہ زمبابوے کو 2-1 سے مات دی، گرین شرٹس کو یو اے ای میں پروٹیز سے4-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مگر جوابی دورے میں2-1 کی فتح سے حساب چکتا کر دیا، اب سری لنکا کو ابتدائی 4میں سے 3میچز ہرا کر ٹیم نے ایک اور سیریز اپنے نام کی۔2013میں گرین شرٹس نے اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف بھی ایک، ایک ون ڈے میچ جیتا ہے۔

مقبول خبریں