کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل کے بعد خاتون کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث شروع ہو گئی اور مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں


ویب ڈیسک December 19, 2025

کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران مشہور کس کیم ویڈیو پر سامنے آنے والے تنازع کے بعد، مرکزی کردار کرسٹن کیبوٹ نے خاموشی توڑ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹن کیبوٹ نے اعتراف کیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران وہ اپنے باس کے ساتھ ڈانس کر رہی تھیں، جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کرسٹن کیبوٹ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد انہیں شدید عوامی تنقید، ذاتی دباؤ اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں اپنے کیریئر سے دستبردار ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایک لمحاتی واقعے نے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کولڈ پلے کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا، جب کس کیم نے اچانک اس جوڑی کو اسکرین پر دکھایا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث شروع ہو گئی اور مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔

کرسٹن کیبوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کسی تنازع کا حصہ بننا نہیں چاہتی تھیں، تاہم اس واقعے نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب اپنی زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کرنا چاہتی ہیں۔

مقبول خبریں