شمالی وزیرستان کے خاندان نے پیدا ہونے والے بجے کا نام ’’عضب خان‘‘ رکھ دیا

خاتون نے چند روز قبل اپنے خاندان کےکے ہمراہ شمالی وزرستان سے بنوں نقل مکانی کی تھی


INP/ June 28, 2014
اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ بچے کا نام ’’عضب خان‘‘ پاک فوج کے آپریشن پر رکھا، اہل خانہ فوٹو:اے ایف پی

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندان نے پاک فوج کے آپریشن سے متاثر ہوکر اپنے نومولود بچے کا نام عضب خان رکھ دیا۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے علاقہ چھوڑنے والے ایک متاثرہ قبائلی کی بیوی نے بنوں کے مقامی اسپتال میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد بچے کے والدین نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن "ضرب عضب" سے متاثر ہو کر بچے کا نام عضب خان رکھ دیا، بچے کی پیدائش پر خاندان کے افراد کا انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ ہم نے اپنے بچے کا نام پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ''ضرب عضب'' کے نام پر رکھا ۔

واضح رہے کہ عضب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار تھی جو غزوہ احد سے قبل ایک صحابی نے انہیں تحفے میں دی تھی، رسول اللہ نے اس تلوار کو کئی غزوات میں استعمال کیا تھا ۔

مقبول خبریں