راحت فتح علی کے بعد عاطف اسلم نے بھی بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی چھٹی کرادی

فلم ’’فلائنگ جٹ‘‘ کا ٹائٹل سانگ ارجیت سنگھ نے گایا لیکن ان کی آواز پسند نہ آنے پراب یہ گانا عاطف اسلم گائیں گے


ویب ڈیسک July 31, 2016
ارجیت سنگھ کو کیرئیر میں دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے جس پروہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کی فلم''فلائنگ جٹ'' سےمعروف گلوکارارجیت سنگھ کے گائے ہوئے گیت کو نکال دیا گیا ہے جس کے بعد اب فلم کے لیے عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ناراضی مول لینا معروف گلوکار ارجیت سنگھ کو مہنگا پڑگیا ہے جس کے بعد ان کا کیرئیر زوال کا شکار ہے جب کہ گلوکار کی آواز میں گائے ہوئے گیت ''جگ گھومیا'' کو یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم''سلطان'' سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ راحت فتح علی خان نے گانا گایا تھا لیکن اب ایک اور بڑی فلم سے ان کی آواز کو نکال باہر کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کو سلمان خان کی ناراضگی مہنگی پڑ گئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار ٹائیگرشروف کی فلم ''فلائنگ جٹ'' کے میوزک ڈائریکٹر سچن جگر نے فلم کا ٹائٹل سانگ ارجیت سنگھ سے گنوایا لیکن ارجیت کی آواز پسند نہ آنے پر انہوں نے فلم ہدایتکار سے گلوکار بدلنے کا مطالبہ کیا جس پر فلم کا گیت اب عاطف اسلم گائیں گے جس کے لیے انہیں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔

گلوکار ارجیت سنگھ کو کیرئیر میں دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے جس پروہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور فلم ڈائریکٹر سے گیت واپس لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ان کوششوں میں انہیں تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فلم سلطان میں ارجیت سنگھ کی جگہ راحت فتح گانا گائیں گے

واضح رہے کہ گلوکار ارجیت سنگھ نے متعددبلاک بسٹر فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس میں کئی شہرہ آفاق گیت شامل ہیں۔

مقبول خبریں