- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
ویرات کوہلی انوشکا کو پیارسےکس نام سے پکارتے ہیں؟
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی دوستی کے چرچے پورے بھارت میں مشہور ہیں، ان کی دوستی اتنی گہری ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ بہت ہی عجیب نام سے پکارتے ہیں۔
کرکٹرز اور اداکاراؤں کے درمیان معاشقے کی خبریں کوئی نئی بات نہیں، ہر دور میں کرکٹ کھلاڑیوں اور اداکاراؤں کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور سیف علی خان کےوالد منصور علی خان، یووراج سنگھ اور ہیزل کیج، اداکارہ ساگریکا گھاٹکے اورظہیر خان ، اداکارہ سشمیتا سین اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے درمیان محبت کی خبروں سے پورا بھارتی میڈیا بھرا پڑا ہے، تاہم موجودہ دور کی سب سے مشہور جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ہے جو گزشتہ کئی سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کوہلی نے انوشکا کے اہم راز اگل دئیے
دونوں نے اپنے رشتے کومداحوں اور میڈیا سے چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی جب کہ ویرات کوہلی تو اکثرانوشکا سے متعلق دلچسپ باتیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، چند روز قبل اداکارعامر خان سے ایک شو میں ملاقات کے دوران انہوں نے انوشکا کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائی تھیں۔
Dekhiye Diwali Special, Aamir aur Virat ke saath!
Tune in on 15 Oct at 12pm!@aamir_khan @imVkohli @Aparshakti#DilwaaliWithAamirAndVirat pic.twitter.com/yMzDvF3Qbx— Zee TV (@ZeeTV) October 12, 2017
اوراب دونوں کے بارے میں ایک اوردلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ ’’نُشکی‘‘کے نام سے پکارتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اورعامر خان نے بھارتی تہوار دیوالی کے لیے ایک پروگرام ریکارڈ کروایا ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے متعلق کئی دلچسپ انکشاف کیے ہیں، اسی شو کے دوران ویرات نے انوشکا کےبارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’’نشکی بہت ایماندار ہیں‘‘اور مجھے ان کی یہی بات بہت پسند ہے۔
ویرات اور عامر خان کی دلچسپ باتوں پر مشتمل یہ شو 15 اکتوبر کو بھارتی چینل پر دکھایا جائے گا، واضح رہے کہ یہ شو عامر خان کی نئی فلم’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کی تشہیر کے لیے منعقد کیا گیا ہے، فلم رواں ماہ 19 اکتوبرکو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔