ن لیگی ایم پی اے غلام سیالوی نے تحفظ ختم نبوت ؐ کی خاطر استعفیٰ دے دیا

ہم حضورؐ کی ختم نبوت کے تحفظ کیلیے استعفیٰ تو کیا جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، صاحبزادہ غلام سیالوی


Numaindgan Express November 26, 2017
ہم حضورؐ کی ختم نبوت کے تحفظ کیلیے استعفیٰ تو کیا جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، صاحبزادہ غلام سیالوی۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی37 تحصیل ساہیوال سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے تحفظ ختم نبوت ؐ کی خاطر استعفیٰ دیدیا۔

حلقہ پی پی37 تحصیل ساہیوال سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اور صوبائی پارلیمانی سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک حکومت پنجاب صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے تحفظ ختم نبوت ؐ کی خاطر استعفیٰ دیدیا۔

احتجاجی مظاہرین کے سامنے سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ محمد حمید الدین سیالوی کی موجودگی میں اعلان کرتے ہوئے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے کہا ہم حضورؐ کی ختم نبوت کے تحفظ کیلیے استعفیٰ تو کیا جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

اس موقع پر سجادہ نشین سیال شریف و سابق سینیٹر پیر حمید الدین سیالوی نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنے میں خود کو گرفتاری دینے کیلئے بھی پیش کیا مگر پولیس نے گرفتاری سے انکارکردیا۔

 

مقبول خبریں