گول کیپر گینلوگی بفن نے اٹالین سیری اے کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا

یوونٹس کے میسالیمو الیگری دیگر ایوارڈز میں چھائے رہے۔


Sports Desk November 29, 2017
سیری اے اور یورپ کے بڑے کلب یوونٹس کو ملک کے بہترین کلب کا ایوارڈ دیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اطالوی فٹبالر گینلوگی بفن نے سیری اے کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

گینلوگی بفن نے سیری اے کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ حاصل کرلیا، انھیں یہ اعزاز گذشتہ دنوں منعقدہ تقریب میں دیاگیا۔ اٹالین فٹبال فیڈریشن نے گران گالا ڈیل کاسیو کے عنوان سے یہ تقریب میگاویٹ کورٹ میں سجائی، یوونٹس کے میسالیمو الیگری دیگر ایوارڈز میں چھائے رہے۔

سیری اے اور یورپ کے بڑے کلب یوونٹس کو ملک کے بہترین کلب کا ایوارڈ دیا گیا، 2016-17 سیزن میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے پر بفن کو یہ ٹرافی پیش کی گئی، انھوں نے گزشتہ دنوں ورلڈ کپ سے اٹلی کے باہر ہوجانے پر انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

 

مقبول خبریں