بھارتی بورڈ آنے والے عرصے میں 4900 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کریگا

1250 کروڑ روپے دوسرے قانونی کیسز اور سابق آئی پی ایل فرنچائز کوچی ٹسکرز کو بطور پر ہرجانہ دیے جائیں گے۔


Sports Desk December 03, 2017
540 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا ہوگا اور 600 کروڑ روپے سروس ٹیکس کی مد میں دیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ آنے والے کچھ عرصے میں 4900 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹس کو 2009 میں ایونٹ کے جنوبی افریقہ میں انعقاد سے متعلق معاملات پر 2420 کروڑ روپے ادا کرے گا جب کہ 1250 کروڑ روپے دوسرے قانونی کیسز اور سابق آئی پی ایل فرنچائز کوچی ٹسکرز کو بطور پر ہرجانہ دیے جائیں گے۔ 540 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا ہوگا اور 600 کروڑ روپے سروس ٹیکس کی مد میں دیے جائیں گے۔

سیلز ٹیکس وغیرہ 90 کروڑ روپے بن رہا ہے جب کہ 52.54 کروڑ روپے مسابقتی کمیشن کی جانب سے عائد ہونے والے جرمانے کے طور پر ادا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی ابھی بھارتی بورڈ کو مختلف کیسز کا سامنا اور ان میں بھی ادائیگیاں کرنا پڑسکتی ہیں۔

مقبول خبریں