عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق پر عملدرآمد مزید ایک ماہ کیلیے موخر

بائیومیٹرک شرط کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے کیاجائے گا، سعودی سفارتخانہ


Numainda Express December 05, 2017
بائیومیٹرک شرط کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے کیاجائے گا، سعودی سفارتخانہ۔ فوٹو؛ فائل

SWABI: پاکستانی عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کی شرط پرعملدرآمد مزید ایک ماہ کیلیے موخر کردیا گیا۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے کہاگیاہے کہ بائیومیٹرک شرط کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے کیاجائے گا۔ متعلقہ کمپنی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی استعداد کار میں اضافہ کرے تاکہ لوگوں کو بائیومیٹرک تصدیق کرانے میں آسانی ہو۔

واضح رہے کہ اس پہلے بھی کمپنی کے مراکزکی تعداد کم ہونے اورزائرین اورٹورآپریٹرزکی شکایات کے باعث بائیومیٹرک تصدیق پرعملدرآمد ایک ماہ کیلیے موخر کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں