وزارت خزانہ کی نگراں وزیراعظم کو اقتصادی صورتحال پر بریفنگ

معیشت کو درپیش چیلنجز، تجارتی توازن، ترسیلات زر اور بجٹ کے بارے میں بتایا گیا۔


APP March 27, 2013
میر ہزارخان کھوسو نے بینکاری نظام کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور ہمیں اس شعبے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو ملکی معیشت کی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم سیکریٹریٹ میں پاکستانی معیشت کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ میں کہی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو معیشت کو درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو تجارتی توازن، بجٹ کی صورتحال اور معیشت میں ترسیلات زر کے کردار سمیت موجودہ اقتصادی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔

6

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ بینکاری نظام کو صحیح خطوط پر استوار کیا جائے جس سے ہنڈی کو روکنے اور تارکین وطن پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافے میں مدد ملے گی۔ سیکریٹری خزانہ عبدالخالق نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس میں وزیراعظم سیکریٹریٹ اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

مقبول خبریں