سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

راجہ پرویز اشرف نے غیرمشروط معافی مانگی تھی جس پر عدالت نے نوٹس واپس لیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا، وسیم سجاد


Numainda Express February 08, 2018
راجہ پرویز اشرف نے غیرمشروط معافی مانگی تھی جس پر عدالت نے نوٹس واپس لیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا، وسیم سجاد۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے خط کا جائزہ لیا لیکن اس خط میں توہین والی کوئی بات نہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وکیل وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کو رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے خط لکھا گیا، راجہ پرویز اشرف نے عدالت کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ رینٹل پاورکیس میں حکومت اثرانداز نہیں ہورہی، انہوں نے اپنے خلاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا خط میں ایسی زبان تھی جو توہین آمیزتھی ؟ وسیم سجاد نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف نے غیرمشروط معافی مانگی تھی جس پر عدالت نے نوٹس واپس لیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

مقبول خبریں