نایاب پیالہ 5 منٹ کے دوران اربوں روپے میں فروخت

یہ نایاب پیالہ چینی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے جس کی ایک تاریخی حیثیت ہے


ویب ڈیسک April 04, 2018
یہ نایاب پیالہ چینی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے جس کی ایک تاریخی حیثیت ہے فوٹو:اے ایف پی

SINGAPORE: ایک انتہائی نایاب چینی پیالہ نیلامی کے دوران صرف 5 منٹ میں اربوں روپے میں فروخت ہوگیا۔

چین میں شاہی خاندان کا دیدہ زیب پیالہ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو محض پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ایک چینی باشندے نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اسے خرید لیا۔ خریدار نے ٹیلی فون کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیا اور اس تاریخی پیالے کی 30 ملین ڈالر بولی لگائی یہ رقم پاکستانی روپوں میں ساڑھے 3 ارب بنتی ہے۔



بتایا جاتا ہے کہ یہ نایاب پیالہ چینی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے، اسے خصوصی طور پر چینی امپیرر کنگسی نے 18 ویں صدی میں بنوایا تھا۔ اربوں روپے مالیت کا یہ پیالہ خوشنما رنگوں والے پھولوں اور خوبصورت آرٹ کا بہترین نمونہ ہے جو کہ قدیم زمانے کے دلکش آرٹ کی یاد دلاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں