کوسٹ گارڈ نے پسنی سے ایک ہزار کلو چرس قبضے میں لے لی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 14 اپريل 2018
ڈی جی کوسٹ گارڈ نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا، ترجمان ۔ فوٹو : فائل

ڈی جی کوسٹ گارڈ نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا، ترجمان ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  کوسٹ گارڈ نے پسنی میں کارروائی کرکے ایک ہزارکلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 13کروڑروپے سے زائد ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پسنی کے ساحلی مقام اور قرب وجوار میں بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر موبائل گشت ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی کا عمل شروع کردیاگیا جب کہ اسی کڑی چیکنگ کے دوران پسنی کے علاقہ ڈوکی پر ساحل سمندر پر زمین میں چھپائی گئی چرس کھود کر برآمد کی گئی۔

قبضے میں لی گئی چرس کا وزن ایک ہزار کلو گرام جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 13کروڑ روپے سے زائد ہے، ترجمان کے مطابق ڈی جی کوسٹ گارڈ نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔