کے الیکٹرک نے احتجاج کے بعد لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اپريل 2018
مستثنی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا، مضافاتی علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی بند فوٹو:فائل

مستثنی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا، مضافاتی علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی بند فوٹو:فائل

 کراچی: نیپرا کی جانب سے نوٹس لینے اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مستثنی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک گیس کی کمی جواز بناکر شہر میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ کر رہی ہے جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک کے خلاف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے بعد لوڈشیڈنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔ فیڈر ٹرپنگ اور فنی خرابی کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی بند کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا

مستثنی علاقوں میں گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ سوسائٹی، محمد عملی سوسائٹی، ایف بی ایریا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ جن علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے ان میں اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، کیماڑی، احسن آباد، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی، مواچھ گوٹھ اور مشرف کالونی سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔