سورن سنگھ قتل کیس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی بلدیو کمار بری

یاسر علی  جمعرات 26 اپريل 2018
سورن سنگھ کو 23 اپریل 2016 کو بونیر میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا فوٹو: انٹرنیٹ

سورن سنگھ کو 23 اپریل 2016 کو بونیر میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا فوٹو: انٹرنیٹ

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر سورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی بلدیو کمار کو شک کی بنیاد پر باعزت طور پر رہا کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرسورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار بلدیو کمار کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے بلدیو کمار کو کیس میں شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کو 23 اپریل 2016 کو بونیر میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کے الزام میں بلدیو کمار سمیت چھ ملزموں کو گرفتارکیا گیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ بلدیو کمار کے بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف لینے کا حکم بھی دی چکی ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے بلدیو کمار کو دو مرتبہ اسمبلی میں حلف لینے لایا گیا تاہم شور شرابہ اور کورم  پورا نہ ہونے کے باعث ان کا حلف نہ لیا جاسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔