گھنے جنگل میں آپ کا پیچھا کرنے والا روبوٹ

بوسٹن ڈائنامکس کی جانب سے تیارکردہ اٹلس روبوٹ گھنے جنگل میں تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے


ویب ڈیسک May 12, 2018
اٹلس روبوٹ اب جنگلوں میں دوڑ بھی سکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ بوسٹن ڈائنامکس

WASHINGTON DC: انسان نما روبوٹ بنانے والی مشہور کمپنی نے اپنے ایک روبوٹ 'اٹلس' کا اعلان کیا ہے جسے اب ایک نئی ویڈیو میں جنگل میں دوڑتے اور رکاوٹیں عبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔



بوسٹن ڈائنامکس ان روبوٹس پر تیزی سے کام کررہی ہیں اور کچھ ماہ بعد اپنے روبوٹس کے نئے فیچرز پر مبنی ویڈیو پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ اس بار انسانوں کی طرح چلنے والے مشہور اٹلس روبوٹ کو درختوں کے درمیان دوڑتے اور رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے دوسرے روبوٹ اسپاٹ منی کو دفتر میں آتے جاتے اور سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔



ماہرین نے مطابق اٹلس روبوٹ پہلے پہل تار سے باندھ کر چلتا تھا جبکہ اس کے بعد تار ہٹادیا گیا اور اس نے چند قدم اٹھائے اور اب یہ روبوٹ دوڑنے اور رکاوٹوں کو پار کرنے لگا ہے۔ روبوٹ کو متوازن کرنے، چلنے، اچھلنے اور پھلانگنے کی مشق کو دیکھ کر دنیا بھر میں روبوٹ کے ماہرین نے بوسٹن ڈائنامکس کو سراہا ہے۔


بوسٹن ڈائنامکس کی دوسری اہم ایجاد اسپاٹ مِنی روبوٹ ہے جو سیڑھیاں اترنے اور چڑھنے کے علاوہ ازخود دروازہ کھول سکتا ہے۔ تجرباتی طور پر چھ منٹ تک یہ کمپنی کے دفاتر میں گھومتا رہا اور اس میں خودمختاری سے آگے بڑھنے کی حیرت انگیز صلاحیت دیکھی گئی ہے۔

مقبول خبریں