ملائیشیا کے سابق وزیراعظم انور ابراہیم کو رہا کردیا گیا

سابق وزیراعظم انور ابراہیم کم ہم جنس پرستی کے الزام میں نو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی


ویب ڈیسک May 16, 2018
انور ابراہیم کو اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بعد ملائیشیا میں نئی سیاسی تبدیلی نے جنم لیا۔ فوٹو : فائل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور مہاتیر محمد کے اتحادی انور ابراہیم کو رہائی کے احکامات ملنے کے بعد اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا ہے وہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنے سابقہ دور حکومت کے وزیراعظم انور ابراہیم کو دو سال تک سیاست سے دور رہنے کی شرط پر عدالت سے معافی دینے کی استدعا کی تھی جسے بدھ کے روز منظور کرتے ہوئے انور ابراہیم کر رہا کردیا گیا ہے۔ وہ جلد ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے اور موجودہ دور حکومت کے آخری دو سال کے لیے ممکنہ وزیراعظم بھی ہو سکتے ہیں۔

ملائیشیا میں حالیہ انتخابات میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کی کامیابی کے بعد حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں جہاں شکست خوردہ جماعت کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے تو وہیں مہاتیر محمد کے دور حکومت کے وزیراعظم انور ابراہیم کو جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ انور ابراہیم نے حالیہ انتخاب میں سابق حکمراں جماعت کے خلاف مہاتیر محمد کے لیے کامیاب انتخابی مہم چلائی تھی۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم انور ابراہیم تین سال کے دوران دوسری مرتبہ اسیر ہوئے ہیں۔ اس بار ان پر ہم جنس پرستی کا الزام تھا۔ پہلی مرتبہ اپنے ہی سیاسی گرو مہاتیر محمد سے اختلاف کے بعد انہیں 1998 میں طاقت کے ناجائز استعمال کے الزام میں ایک سال کے لیے جیل جانا پڑا تھا بعد ازاں 2000 میں انہیں ہم جنس پرستی کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور نو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انور ابراہیم سابق حکمراں جماعت کے خلاف متحرک کردار ادا کرتے رہے اور تیسری مرتبہ انتخابی مہم چلانے کے دوران گرفتار ہوئے اور اسیری کاٹنے کے باوجود اسپتال سے حالیہ انتخابات میں کامیاب انتخابی مہم چلاتے رہے، اس دوران مہاتیر محمد سے رنجشیں ختم کر کے حکمراں جماعت کے خلاف اتحاد کیا اور طاقت ور حکمراں جماعت کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں