دیرلوئرمیں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارشہید

دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو اس وقت نشانہ بنایا جب ایس ایچ او تفتیش کے لیے جارہے تھے


ویب ڈیسک June 07, 2018
ایک زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو: فائل

میدان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دیر لوئر میں میدان کے علاقے زیمدارہ میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت اڑایا جب مقامی تھانے کے ایس ایچ اوبخت منیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مصالحتی کمیٹی کے رکن کے قتل کی تفتیش کے لئے جارہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں بخت منیر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ایس ایچ او سمیت دو اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی۔ ایک زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں