عورتوں کے ساتھ بدترین سلوک میں بھارت کا پہلا نمبر

ویب ڈیسک  منگل 26 جون 2018
خواتین کے ساتھ برے سلوک پردوسرے نمبر پرافغانستان اورتیسرے نمبرپرسیریا ہے، سروے: فوٹو: فائل

خواتین کے ساتھ برے سلوک پردوسرے نمبر پرافغانستان اورتیسرے نمبرپرسیریا ہے، سروے: فوٹو: فائل

 لندن: بھارت کو خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے والا، دنیا کا بدترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرزکی جانب سے خواتین کے ساتھ سلوک پرایک سروے کیا گیا جو 550 افراد پر مشتمل تھا۔ سروے رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیرمیں اشتعال انگیزی اور بربریت کا کھلے عام مظاہرہ کرنے والا ملک بھارت، خواتین کے ساتھ بھی برے سلوک پر دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے بھارت کا پہلا نمبر ہے۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ برے سلوک میں جنسی غلامی، گھریلو و جسمانی تشدد، زبردستی کام کرنے پرآمادہ کرنا، زبردستی شادی کروانا وغیرہ شامل ہیں جب کہ 7 سال قبل اسی سروے میں بھارت کا نمبر ساتواں تھا۔

رائٹرز سروے کے مطابق پہلے نمبر پربھارت، دوسرے نمبر پرافغانستان، تیسرے نمبر پر شام، چوتھے نمبر پر صومالیہ، پانچویں نمبر پر سعودی عرب، چھٹے نمبر پر پاکستان، ساتویں نمبر پر عوامی جمہوریہ کامبو، آٹھویں نمبر پر یمن، نویں نمبر پر نائیجیریا جب کہ دسویں نمبر پر امریکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔