کل ہونیوالا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا جماعت اسلامی

تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،منورحسن اور ڈاکٹر عبدالقدیرخطاب کرینگے


Staff Reporter May 04, 2013
تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،منورحسن اور ڈاکٹر عبدالقدیرخطاب کرینگے فوٹو: ایکسپریس نیوز

جماعت اسلامی کراچی کے تحت اتوار5مئی کو 3بجے دن باغِ جناح نزد مزار قائد پر ہونیوالے عظیم الشان انتخابی جلسہ عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

جلسے سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن اور ملک کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان خصوصی خطاب کریں گے،دریں اثناجماعت اسلامی کراچی کے نامزد امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ 5مئی کو مزار ِ قائد پر ہونے والا جماعت ِ اسلامی کا انتخابی جلسہ عام شہرمیں قیام امن کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔



مثالی جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ241لئیق خان،حلقہ243محمد یوسف، حلقہ 244 محمد بلال،حلقہ251زاہد سعید، حلقہ 257توفیق الدین،امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ90محمد امیر طارق،حلقہ93عبد الرزاق،حلقہ94مختار بن حامد، حلقہ 97 عبدالمجیدخاصخیلی اورحلقہ100محمد احمد قاری نے کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقبول خبریں