وادی تیراہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 16 شدت پسند ہلاک 2 اہلکار شہید

سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں قسمت سر اور سانگڑھ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔


ویب ڈیسک May 05, 2013
سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں قسمت سر اور سانگڑھ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ فوٹو:اے ایف پی

MUMBAI: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ميں 16 شدت پسند ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ان کے اہم ٹھکانوں قسمت سر اور سانگڑھ کا کنٹرول حاصل کرلیا، کارروائی ميں 16 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر علاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک درجنوں شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

مقبول خبریں