کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA251 اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS114  PS115 کا تفصیلی جائزہ

حلقہ کی نمایاں خصوصیات:اس حلقے میں موجود علاقہ جیکب لائن کا شمار شہر کے قدیم علاقوں میں ہوتا ہے.


یاسر محمود May 06, 2013
حلقہ کی نمایاں خصوصیات:اس حلقے میں موجود علاقہ جیکب لائن کا شمار شہر کے قدیم علاقوں میں ہوتا ہے. فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-251 کی تفصیلات:










حلقہ کی آبادی


47561



رجسٹرڈ ووٹرز


342645



مرد ووٹرز


195977



خواتین ووٹرز


146668



حلقے میں شامل علاقے::

جمشیدٹاؤن کی کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، منظور کالونی سیکٹر 1، G & H، منظور کالونی سیکٹر C & F، ڈیفنس ویو، اختر کالونی، رحمان کالونی، منظور کالونی A & B، محمود آباد نمبر 3 سے 6، اعظم بستی، محمودآباد نمبر 1 سے 3، چنیسر گوٹھ، معصوم شاہ کالونی، جمشید ٹاؤن کا PECHS کمرشل ایریا، بلاک نمبر 6، بلاک نمبر 2 ، عمر کالونی، جٹ لائن، مرکزی جیکب لائن سیکٹر A-1، 2-A، 2-B & 2-C، خدادادکالونی

حلقہ کی نمایاں خصوصیات:

اس حلقے میں موجود علاقہ جیکب لائن کا شمار شہر کے قدیم علاقوں میں ہوتا ہے، اس علاقے کی آبادکاری قیام پاکستان کے وقت ہوئی تھی، اسی لیے یہ حلقہ کثیرالقومی اور کثیرالاانسانی کہلاتا ہے، طارق روڈ کا جھیل پارک،ہل پارک، فرنیچر سازی کے کارخانے، انٹرسٹی بس ٹرمینل

امیدواروں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان

سید علی رضاعابدی(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، ذوالفقار علی قائمخانی(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، راجہ اظہر خان(تحریک انصاف٭بلا)، زاہد سعید(جماعت اسلامی٭ترازو)، سید محمد نہال ہاشمی (مسلم لیگ ن٭شیر)، آفاق احمد(مہاجرقومی موومنٹ٭موم بتی)، محمد نسیم خان (متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، محمد جمیل(سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ)، راجہ عارف سلطان مہناز، شیر خان نیازی، طاہر اشرف ہاشمی، عامر رشید، عبدالشکور، عبدالرحمن، قادربخش، مقبول مسیح اور وزیرزادہ آفریدی شامل ہیں۔

حلقہ کے نمایاں مسائل

اس حلقے میں شامل متوسط آبادیوں میں اسٹریٹ کرائمز، تجاوزات، سیوریج کا پرانا نظام، پینے کے پانی کی قلت، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، سرکاری اسکولوں کی خستہ حالت، کھیلوں کے میدانوں کی کمی، صحت کی ناقص سہولیات، بعض علاقہ مکینوں کے مطابق یہاں پر جوئے و منشیات کے اڈے قائم ہیں تاہم اس حلقے میں لسانی اور مذہبی ٹارگٹ کلنگ کے درجنوں واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں

انتخابات2008ء میں کون کامیاب ہوا ؟

کامیاب امیدوار

وسیم اختر (متحدہ قومی موومنٹ)

دوسرے نمبر پر آنے والے کا نام

مشاہد اللہ خان (مسلم لیگ (ن))

صوبائی حلقہ پی ایس 114 کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


77609



مرد ووٹرز


108594



رجسٹرڈ ووٹرز


186203



حلقے میں شامل علاقے:

جمشید ٹاؤن کے KAECH سوسائٹی، منظور کالونی سیکٹر 1، G & H، منظور کالونی سیکٹر C & F، ڈیفنس ویو، اختر کالونی، رحمان کالونی، منظور کالونی A & B، محمود آباد نمبر 3 سے 6، اعظم بستی، محمودآباد نمبر 1 سے 3، چنیسر گوٹھ

حلقے سے حصہ لینے والوں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:

عبدالرؤف صدیقی(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، اسرار احمد عباسی(تحریک انصاف ٭بلا)، سجاد احمد پپی (پیپلزپارٹی٭تیر)، سردار عبدالرحیم (مسلم لیگ فنکشنل٭گلاب)، شاہین عدنان(ایم کیوایم حقیقی٭موم بتی)، جاوید سومرو(پی پی شہید بھٹو ٭مکا)، ظہورالحق(جماعت اسلامی ٭ترازو)، عرفان اللہ مروت(مسلم لیگ ن ٭شیر)،وقار اویس(متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)،سرفراز(اے این پی) ،بندیا رانی اوردیگر شامل ہیں

انتخابات 2008ء کا نتیجہ

کامیاب امیدوار کا نام:

عبدالرؤف صدیقی (متحدہ قومی موومنٹ)

دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:

عرفان اللہ مروت (آزاد)

صوبائی حلقہ پی ایس 115کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


69059



مرد ووٹرز


87383



رجسٹرڈ ووٹرز


156442



حلقے میں شامل علاقے:

PECHS بلاک 2، کمرشل ایریا، بلاک 6،عمر کالونی، جٹ لائن، لائنز ایریا، مرکزی جیکب لائن، لائنز ایریا سیکٹر A-1، سیکٹر 2-A, B & C ، جناح کمپلیکس، خدادادکالونی

حلقہ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور تعلق

ارشد علی جان(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، عبدالغفار عمر(جماعت اسلامی٭ترازو)، عمران ترین(جمعیت علماء اسلام ف٭کتاب)، محمد صابر قریشی (مسلم لیگ ن٭شیر)، حمزہ نفیس (تحریک انصاف ٭بلا)، سید عبدالسبحان(مہاجرقومی موومنٹ حقیقی٭موم بتی)،نسیم وزیر، نعمان انور، عبدالقادر شیخ اور دیگر شامل ہیں

انتخابات 2008ء کا نتیجہ

کامیاب امیدوار کا نام:

محمد رضا ہارون (متحدہ قومی موومنٹ)

دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:

محمد مشافع احمد (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین)

مقبول خبریں