سندھ ریزرو پولیس نے 35 اہلکاروں کو فارغ کردیا

متاثرہ اہلکاروں نےآئی جی سندھ فیاض لغاری سےاپیل کی ہےکہ وہ ایس آرپی میں بدانتظامی اورمذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں.


Staff Reporter August 13, 2012
طویل غیر حاضری کے باعث ملازمت سے نکالا گیا ہے ، ایس آر پی حکام ۔ فوٹو فائل

WASHINGTON: سندھ ریزرو پولیس نے35 اہلکاروں کو یک جنبش قلم ملازمت سے فارغ کردیا گیا ، متاثرہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے عید تک چھٹیاں حاصل کی تھیں لیکن اچانک ہی انھیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

دوسری جانب ایس آر پی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد طویل عرصے سے غیر حاضر تھے جس کی وجہ سے انھیں ملازمت سے نکال دیا گیا ، متاثرہ اہلکاروں نے آئی جی سندھ فیاض لغاری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس آر پی میں بدانتظامی اور مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں تاکہ انھیں انصاف مل سکے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے انتہائی اہم شعبے سندھ ریزرو پولیس میں بدانتظامی کی بدترین مثال سامنے آئی ہے ، عید الفطر کے پرمسرت موقع پر فورس کے 35 اہلکاروں کو یک جنبش قلم ملازمت سے فارغ کردیا گیا جن میں ایس آر پی بیس ون سعید آباد سینٹر کے 30 جبکہ ایس آر پی بیس ٹو قیوم آباد سینٹر کے 5 اہلکار شامل ہیں ، متاثرہ اہلکاروں نے کہا کہ انھیں عید تک چھٹیاں حاصل کرنا تھیں جس کے لیے ان سے مبینہ طور پر ان سے ایک بڑی رقم کا تقاضہ کیا تاہم انھوں نے رقم ادا کردی جس کے بعد وہ چھٹیوں پر چلے گئے ، بعدازاں انھیں ملازمت سے فراغت کے نوٹس مل گئے۔

مقبول خبریں