
پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے آج کی سماعت میں اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں اور ٹریبیونل نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، ٹریبیونل کیس کا فیصلہ 15 روز میں سنا دے گا۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ ناصر جمشید نے محمد عرفان، شرجیل اور خالد کو فکسنگ کی آفرز کیں۔

















