ڈالر کا انٹربینک ریٹ 4 پیسے کمی سے 123.92 روپے ہوگیا

بزنس رپورٹر  ہفتہ 11 اگست 2018
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بغیرکسی تبدیلی کے ڈالر کی قدر122 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی
 فوٹو: سوشل میڈیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بغیرکسی تبدیلی کے ڈالر کی قدر122 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدر محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی تاہم انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرصرف 4 پیسے کی کمی سے 123 روپے 92 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بغیر کسی تبدیلی کے ڈالر کی قدر 122 روپے 50 روپے کے استحکام کے ساتھ بند ہوئی۔

جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 123 روپے 86 پیسے پر بھی آگئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 1 روپے کی کمی سے ایک موقع پر 121 روپے 50 پیسے اور بعد ازاں ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 122 روپے 70 پیسے پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 122 روپے 50 پیسے پر بند ہوئے۔

ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ ڈالر کے بڑے سرمایہ کار غائب ہونے سے ان کی یومیہ فروخت 95 فیصد تک گھٹ گئی ہے اور ڈالر سرپلس ذخائر بڑھتے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1 روپے 42 پیسے زیادہ ہیں اس لیے فروخت کنندگان ڈالر کی فروخت کے عوض مقامی کرنسی میں زیادہ رقم حاصل کرنے کی غرض سے انٹربینک مارکیٹ کا رخ کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔