ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ

سرکاری8.20کروڑبڑھ کر 10.23 ارب، کمرشل 7.20 ڈالر کم ہوکر6.48ارب ڈالر پر آگئے۔


Business Reporter August 25, 2018
سرکاری8.20کروڑبڑھ کر10.23ارب،کمرشل7.20ڈالرکم ہوکر6.48ارب ڈالر پر آگئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مقبول خبریں