ایشین گیمز؛ ایک ہی میچ میں9 گولز، چینی ویمن فٹبالر نے دھوم مچادی

اے ایف پی  ہفتہ 25 اگست 2018
وانگ شوان شان اختتامی 29 منٹ میں بطور متبادل پلیئر گیم کا حصہ بنیں اور پھر یکے بعد دیگرے گول بناکر اپنی اہمیت منوالی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وانگ شوان شان اختتامی 29 منٹ میں بطور متبادل پلیئر گیم کا حصہ بنیں اور پھر یکے بعد دیگرے گول بناکر اپنی اہمیت منوالی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شنگھائی:  چینی خاتون فٹبالر وانگ شوان شان نے ایشین گیمز میں دھوم مچا دی ہے، وہ اب تک سب سے زیادہ 11 گول داغ کر سرفہرست ہیں۔

وانگ شوان شان نے گزشتہ شب تاجکستان کیخلاف چینی ٹیم کی 16-0 سے کامیابی میں اکیلے ہی 9 بار گیند کو جال کی راہ دکھاکر سب کو حیران کردیا۔ وہ اختتامی 29 منٹ میں بطور متبادل پلیئر گیم کا حصہ بنیں اور پھر یکے بعد دیگرے گول بناکر اپنی اہمیت منوالی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔