’بھارت‘ میں سلمان اور کترینہ کی ‘کیمسٹری’ بہترین قرار

دونوں اداکارفلم ’بھارت‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے


ویب ڈیسک August 27, 2018
فلم کے ایک رومانوی گانے کی کچھ تصاویرمنظرعام پرآئی ہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف جوڑی سلمان خان اورکترینہ کیف نے اپنی فلموں سے مداحوں کو خوب محظوط کیا ہے اور اب ان کی اداکاری کی تعریف ان کی نئی آنے والی فلم کے ہدایتکاربھی کرتے نظرآتے ہیں۔

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اورباربی ڈول کترینہ کیف نے ایک ساتھ کافی فلمیں کی ہیں جن میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے تاہم ان کی نئی آنے والی فلم 'بھارت' کے ہدایتکارعلی عباس ظفرنے دونوں کی اسکرین پرایک ساتھ اداکاری کو بہترین اداکاری قرار دے دیا ہے۔

ہدایتکارسے جب فلم سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور کترینہ جب بھی ایک ساتھ فلم میں کام کرتے ہیں تو فلم ہٹ ہوجاتی ہے۔

فلم کے ایک رومانوی گانے کی کچھ تصاویرمنظرعام پرآئی ہیں جس میں اداکارہ ہرے رنگ کا لہنگا جب کہ سلمان خان کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں اوردونوں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں۔



اس سے قبل فلم کا ٹیزرجاری کیا تھا جس میں فلم کی جھلکیاں دکھانے کے بجائے صرف لفظوں کا جادو جگایا گیا جومداحوں کی جانب سے اب تک بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔



یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان کی فلم 'بھارت' میں شامل ہونے پر کترینہ کا ردعمل

واضح رہے کہ کترینہ کیف کی جگہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا جانا تھا تاہم اداکارہ نے اپنی منگنی اور دیگرنجی مصروفیات کے باعث فلم کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد فلم میں کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا۔

مقبول خبریں