جنسی اسکینڈل سے متاثرہ جاپانی باسکٹ بال ٹیم ایشین گیمز سے باہر

جاپان اولمپک کمیٹی نے پہلے ہی اپنے چار پلیئرز کے ایکریڈیشن منسوخ کرتے ہوئے انھیں گھر واپس بھیج دیا تھا۔


Sports Desk August 28, 2018
جاپان اولمپک کمیٹی نے پہلے ہی اپنے چار پلیئرز کے ایکریڈیشن منسوخ کرتے ہوئے انھیں گھر واپس بھیج دیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جنسی اسکینڈل سے متاثرہ جاپانی باسکٹ بال ٹیم ایشین گیمز سے باہر ہوگئی۔

جاپانی باسکٹ بال ٹیم جنسی اسکینڈل کے باعث ایشین گیمز سے باہر ہوگئی۔ کوارٹر فائنل میں اسے ایران کے ہاتھوں 93-67 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جاپان اولمپک کمیٹی نے پہلے ہی اپنے چار پلیئرز کے ایکریڈیشن منسوخ کرتے ہوئے انھیں گھر واپس بھیج دیا تھا، اس کی وجہ ان کا جکارتہ کے ایک ہوٹل میں خواتین کے ساتھ رات گزارنا تھا۔

بعد ازاں باقی 8 کھلاڑیوں نے اگرچہ ہانگ کانگ پر فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی مگر ایران کی مضبوط ٹیم کے خلاف بہتر کھیل پیش نہیں کرپائے۔

مقبول خبریں