جرمنی میں جنگ عظیم دوئم کا 500 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

امریکا نے یہ بم 70 سال قبل جنگ عظیم دوئم کے دوران جرمنی پر گرایا تھا


ویب ڈیسک August 28, 2018
امریکا نے یہ بم جنگ عظیم دوئم کے دوران جرمنی پر گرایا تھا۔ فوٹو : ٹویٹر

لاہور: جرمنی میں جنگ عظیم دوئم کے دوران گرائے جانے والا 500 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر لڈوگنتانن میں ایک عمارت کی تعمیر کے لیے جاری کھدائی کے دوران 500 کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے جنگ عظیم دوئم کے دوران امریکا نے جرمنی پر داغا تھا تاہم بم زمین میں دھنس جانے کے سبب پھٹ نہیں سکا۔

70 سال قبل لڑی جانے والی جنگ کے دوران گرائے جانے والے وزنی بم کی برآمدگی کی خبر سن کر شہری خوفزدہ ہوگئے اورہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ چلے گئے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد بم کو ناکارہ بنا دیا۔

بم کو ناکارہ بنانے کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو اپنے گھروں میں واپس آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں