گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی عہدے سے مستعفی

نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو قائم مقام گورنر رہیں گے


ویب ڈیسک September 06, 2018
صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر محمدخان اچکزئی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ :فوٹو:فائل

ISLAMABAD: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور صدرمملکت نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو قائم مقام گورنر رہیں گے۔

واضح رہے کہ محمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں اور انہیں سابق دور حکومت میں گورنر بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں