قومی فٹبال ٹیم کا بھارت سے ٹاکرا، سرفراز احمد کا نیک خواہشات کا اظہار

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 12 ستمبر 2018
سابق کپتان اظہر علی نے بھی قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  فوٹو:فائل

سابق کپتان اظہر علی نے بھی قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو:فائل

 لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ساف کپ سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلے سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک وڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ ”بھارت کے خلاف سیمی فائنل کیلیے ہماری نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، ہم سب آپ کیلیے دعا گو ہیں، امید کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، سابق کپتان اظہر علی نے بھی قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انٹرنیشنل سوکا ورلڈکپ؛ قومی فٹبال ٹیم شرکت کرے گی

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی فٹبال ٹیمیں 5 برس بعد آج شام ساف کپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی، قومی ٹیم نے 13 برس بعد ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، دوسرا سیمی فائنل بھی آج شام نیپال اور مالدیپ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔