- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
کیریبیئن پریمیئر لیگ؛ فواد احمد نے ٹرائنباگو کو فائنل میں پہنچا دیا
ٹاروبا: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں فواد احمد نے دفاعی چیمپئن ٹرائنباگونائٹ رائیڈرز کو فائنل میں پہنچادیا، انھوں نے شاندار بولنگ سے اپنی ٹیم کو سینٹ کٹس اینڈ نیویس کیخلاف دوسرے کوالیفائرزمیں20 رنزسے فتح دلائی۔
آسٹریلیا کے پاکستانی نژاد اسپنر فواد احمد اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، دوسرے کوالیفائرز میں بھی انھوں نے اپنی شاندار بولنگ سے دفاعی چیمپئن ٹرائنباگونائٹ رائیڈرز کو سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس پر20 رنزکی فتح دلاکرفائنل میں پہنچادیا ہے۔
اگرچہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے سیزن کا اختتام پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن کے ساتھ کیا تھا تاہم پہلے کوالیفائرزمیں اسے گیانا ایمازون واریئرز کے ہاتھوں منگل کوشکست ہوگئی تھی مگراسی ٹیم کے ساتھ اب اتوار کو فائنل میں مقابلہ ہوگا، کامیابی کی صورت میں یہ نائٹ رائیڈرزکی 4 برس میں تیسری ٹرافی ہوگی، سینٹ کٹس کو فتح کیلیے 166 رنز کا ہدف ملا مگر وہ مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 145 رنزبناپائی، تھامس نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، برینڈن کنگ نے 33 رنز بنائے جبکہ فابیان ایلین 32 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، کرس گیل صفر پر آئوٹ ہوئے، فواد نے 3 اور سنیل نارائن نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز نے 6 وکٹ پر 165 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ حصہ برینڈن میک کولم نے 43 رنز کے ساتھ ڈالا، کولن منرو نے اس بار 29 رنز اسکور کیے، دنیش رامدین 27 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ کوٹریل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فواد احمد کو ہی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔