سری سانتھ بگ باس میں بھی اپنے منفی رویے سے باز نہ آئے

ویب ڈیسک  منگل 18 ستمبر 2018
سری سانتھ شو نے دوسرے ہی روز ایک لڑکی کے کردار پر تنقید کی۔ 

سری سانتھ شو نے دوسرے ہی روز ایک لڑکی کے کردار پر تنقید کی۔ 

 ممبئی: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ بگ باس سیزن 12 میں بھی اپنے منفی رویے سے باز نہ آئے۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا متنازع  شو ’بگ باس سیزن 12‘ طویل انتظار کے بعد شروع  ہوگیا ہے جہاں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات جوڑیوں کی صورت میں شو کا حصہ بنے ہوئی ہیں، جن میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سری سانتھ بھی شامل ہیں۔

گیم کے دوسرے ہی دن سری سانتھ اپنے منفی رویے کی وجہ سے بگ باس کے گھر میں دیگر ساتھیوں سے جھگڑ پڑے،انہیں گیم کے قانون کے مطابق ایک کام دیا گیا جس کے لئے انہیں کچھ بولنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جو کام 2 دن میں نہیں ہوا تو وہ 5 منٹ میں کیسے ہوگا۔

سری سانتھ نے اسی دوران شو میں شامل ایک لڑکی کے کردار پر تنقید کی جس پر لڑکی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری تربیت کے بارے میں چھوڑیں اور اپنے منفی رویے کی فکر کریں، جس پر سری سانتھ آگ بگولہ ہوگئے اور دیگر کھلاڑیوں کے لاکھ روکنے کے باوجود سری ساتھ  شو چھوڑ کر چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔